پاکستان کا ناقابل شکست نیوزی لینڈ کی خلاف اہم میچ ، مارو یا مر جائو ، شاہین کیا کریں گے؟؟

پاکستان کرکٹ ٹیم آج ورلڈ کپ میں اپنا سب سے اہم میچ نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلنے جارہی ہے جبکہ دوسری اہم بات یہ ہے کہ ابھی تک نیوزی پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے آج اگر پاکستان یہ میچ جیت گیا تو نیوزی لینڈ کی ٹیم ناقابل شکست نہیں رہے گی اور اگر نیوزی لینڈ میچ جیت گیا تو پھر پاکستان واپس اپنی ٹکٹس بک کروا لے – اس صورت حال میں مارو یا مر جائو جیسا میچ کھیلنا پڑے گا –

پاکستان سکواڈ نے اگر فائنل 4 میں جگہ بنانی ہے تو پھر اسے آج ناقابل شکست کو شکست دینا ہو گی- واضح رہے کہ پاکستانی سکواڈ اس وقت 5 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے جبکہ اگر آج کا میچ جیت جاتا ہے تو پھر وہ پوائنٹس ٹیبل پر اوپر چلا جائے گا- واضح رہے کہ سرفراز الیون کی جنوبی افریقا کے خلاف جیت کر اگلے مرحلے میں پہنچنے کی اُمید کی کرن پیدا ہوچکی ہے۔

میڈیا رپورٹس اور ریکارڈ کےمطابق پاکستانی شاہینوں کا کیوزی کے خلاف ورلڈ کپ کے میچز کے حوالے سے پلڑا بھاری ہے ، ورلڈ کپ کے مقابلوں میں اب تک دونوں ٹیمیں 2 سیمی فائنلز سمیت 6 بار مدمقابل ہوچکی ہیں۔ جس میں پاکستانی شاہینوں نے چار میچز میں کیویز کا شکار کیا ہے جبکہ دو مرتبہ میچز میں ناکامی کا سامنا کیا ہے اس طرح آج بھی پاکستانی ٹیم اور شائقین پاکستان کی کامیابی کے لئے پرجوش ہیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں