پی ٹی آئی رہنما اور پنجاب حکومت کے اہم ستون سابق صوبائی وزیر عبدالعلم خان مستعفی ہو گئے؟؟

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جب سے تشکیل پائی ہے وہ چاہے وفاق میں ہو یا پنجاب میں وہاں مختلف حکومتی عہدیدار اپنے عہدوں سے مستعفی ہونا معمول کی بات ہے اب یہ اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ پنجاب حکومت کے سابق سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان پنجاب اسمبلی کی 4 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے ہیں اور ان کا استعفی منطور کر کے باضابطہ طورپر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب کیس میں ضمانت کے بعد یہ استعفے دئیے ہیں- علیم خان نےہیومن رائٹس اور اقلیتی امور کی قائمہ کمیٹی سے بھی استعفیٰ دے دیا جبکہ پروڈکشن آرڈرز کی مزید ضرورت نہ رہنے پر وہ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو اور خصوصی کمیٹی 6 کی رکنیت سے بھی الگ ہوگئے۔

واضح رہے کہ عبدالعلیم خان کو نیب کی گرفتاری کے دوران ان کمیٹیوں کا اس لیے ممبر بنایا گیا تھا تاکہ پنجاب اسمبلی میں زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کے لیے ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جا سکیں جس میں وہ کامیاب رہے جبکہ اب ان کی ضمانت منطور ہو گئی ہے اس لئے ان کمیٹیوں کی رکنیت ہونے کا کوئی مسئلہ نہیں ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں