ایمنسٹی سکیم کی مہلت میں توسیع ، کتنے دنوں کا اضافہ کیا گیا ہے؟؟ مشیر خزانہ نے بتا دیا

وفاقی حکومت کی جانب سے دی گئی ایمنسٹی سکیم کی مہلت آج رات 12 بجے تک مقرر کی گئی تھی جبکہ اس حوالے سے مختلف حلقوں سے مطالبہ سامنے آ رہا تھا کہ کہ ایمنسٹی سکیم کی مدت میں توسیع کردی جائے جسے تسلیم کر لیا گیا ہے اور اب اعلان کیا گیا ہے کہ ایمنسٹی سکیم کی مقررہ تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے جس میں مزید 3 روز کا اضافہ کیا گیا ہے یعنی اب ایمنسٹی سکیم کے لئے 3 جولائی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے –

پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیط شیخ کا کہنا تھا کہ اثاثے ظاہرکرنے کی اسکیم ختم ہونے کےبعد بے نامی کمیشن حرکت میں آئے گا – بجٹ کا پیش ہونا اہم ایونٹ ہوتا ہے، بجٹ نہایت اچھے انداز میں قومی اسمبلی سے منظور کروایا گیا – ہماری حکومت کی کوشش رہی ہے کہ ہر چیز میں شفافیت ہو،اسے عوام کے سامنے پیش کیا جائے اور سچ بولا جائے، اسلام آباد:معاشی صورتحال بغیرچھپائےعوام کےسامنے پیش کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید واضح کیا کہ اس بجٹ کا محور پاکستان کے عوام ہیں حکومت کے کسی بھی قدم، کسی بھی اچھائی کا ایک ہی پیمانہ ہے کہ وہ عوام کے لیے کتنی اچھی ہے – بجٹ کے پانچ بنیادی اور اہم نکات ہیں جب حکومت آئی تو ہم بحران کی صورتحال میں مبتلا تھے جس سے ہم نکلنے کی کوشش کررہے ہیں، ملکی برآمدات خطرناک حدتک گرچکی تھیں – بجٹ کے 5 اہم اور بنیادی نکات ہیں جن میں خارجی خطرات سے نمٹنا ، سادگی کو سخت انداز میں اپنانا ، غریب طبقے کی مدد کرنا ، صنعت کاروں کی امداد اور ریونیوز کو موبلائز کرنا شامل ہے –

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ گردشی قرضے 31 ہزار ارب روپے اور غیر ملکی قرضہ 100 ارب ڈالر تک پہنچ گیا تھا – ایسے حالات میں درآمدات اور برآمدات کا خلا بہت زیادہ تھا جس کی وجہ سے روپے کی قدر ڈالر کی قدر گر رہی تھی – اس بیرونی خطرے کو قابو کرنے کے لیے ہم نے کچھ اقدامات کیے، جیسے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے کے لیے درآمدات پرڈیوٹی بڑھائی گئی، اس بجٹ میں بھی یہی سلسلہ برقرار ہے – جب حکومت سنبھالی تھی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 ارب ڈالر تھا جسے ایک سال کے دوران ساڑھے 13 ارب ڈالر تک لایا گیا ہے اور نئے بجٹ میں اقدامات تجویز دیے گئے ہیں کہ کرنٹ اکاؤنٹ کو کم کرکے 7 ارب ڈالر تک لایا جائے گا – اس سے برآمدات اور درآمدات میں خلا کم ہوگا اور روپے پر بھی دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی۔کی ٹیکسٹائل مصنوعات بیرون ملک فروخت ہوتی ہیں تو اتنی ہی مقامی مارکیٹ میں بھی فروخت ہوتی ہیں۔

انہوں نے مزید واضح کیا کہ 3 جولائی تک کی تاریخ ایمنسٹی سکیم کے حاصل کرنے کے لئے حتمی ہو گی اس کے بعد مہلت میں مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا جبکہ اس کے بعد بے نامی کمیشن متحرک ہو گا اور بے نامی جائیدادیں اور اثاثے رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کر دی جائے گا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں