ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کا اختتام ، کون کون پاکستان واپس نہیں آئے گا ؟؟ بڑی خبر

انگلینڈ میں کھیلے جانے والے عالمی کرکٹ میلہ اب اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے اور پاکستانی سکواڈ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا چانس فی الفور تو نظر نہیں آ رہے اس طرح آج پاکستانی ٹیم کا آخری میچ ہو گا جس کے بعد ٹیم کی وطن واپسی ہو گی لیکن اب یہ اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ پاکستانی ٹیم کے کوچنگ سٹاف نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ فی الحال پاکستان نہیں جائے گا جبکہ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ان کے معاہدے بھی اختتام پذیر ہو رہے ہیں اور اگر پی سی بی کی جانب سے ان کے معاہدوں میں توسیع دی جائے گی تو پھر وہ پاکستان جانے کا پلان بنائیں گے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ سٹاف نے ورلڈ کپ میں کارکردگی پر ایک رپورٹ بھی تیار کر لی ہے جو کہ ای میل کے ذریعے آئندہ ہفتے بھیجی جائے گی جس میں سلیکشن پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں جبکہ ٹیم میں اختلافات کا بھی ذکر کیا گیاہے۔ تاہم اس حوالے سے بورڈ حکام کی جانب سے کچھ واضح نہیں کیا گیا تاہم اطلاعات یہ ہیں کہ ٹیم کے کوچز اور سلیکشن کمیٹی کے معاہدوں میں توسیع نہیں کی جائے گی تاہم ابھی اس حوالے سے کوئی حتمی اعلان یا فیصلہ سامنے نہیں آ سکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں