’کرینہ اور میں ایک ساتھ بہت برے لگتے تھے‘ شاہد کپور نے یہ بات اب کیوں کی ؟؟؟

بھارتی فلم نگری میں جوڑیاں بنتی اور ٹوٹتی رہتی ہیں لیکن چند جوڑیاں ایسی بنی جن کا دنیا بھر میں چرچا ہوا انہی جوڑیوں میں سے ایک جوڑی شاہد کپور اور کرینہ کپور کی تھی لیکن بدقسمتی سے یہ جوڑی زیادہ دیر تک نہ چل سکی لیکن آج بھی شائقین ان دونوں سٹارز کو ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں – اب بھارت کے “کمینے” شاہد کپور نے اپنی ایک تصویر شئیر کی ہے جس میں وہ کرینہ کپور کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں اور ساتھ میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’کرینہ اور میں ایک ساتھ بہت برے لگتے تھے۔

واضح رہے کہ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2000 میں فلم ’ریفیوجی‘ سے جبکہ شاہد کپور نے تین سال بعد 2003 میں فلم عشق وشق سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور دونوں اپنی پہلی ہی فلم سے اسٹارز بن گئے- جس کے بعد دونوں کی دوستی کے چرچے ہونا شروع ہو گئے تو فلمسازوں کی جانب سے انہیں اکھٹے کام کرنے کی آفرز ملنے لگیں اور 2004 میں کرینہ اور شاہد کی پہلی فلم ’فدا‘ ریلیز ہوئی۔ دونوں کی یہ فلم باکس آفس پر اچھا برنس کرنے میں کامیاب رہی جبکہ کرینہ اور شاہد بھی ایک دوسرے کے دل میں جگہ بنانے میں کافی حد تک کامیاب ہوگئے تھے اسی طرح اگلے دو سالوں میں کرینہ اور شاہد کی مزید دو فلمیں ریلیز ہوئیں ’36 چائنا ٹائون اور چپ چپ کے‘ ان دونوں فلموں نے بھی باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس کیا جسے ان کی پہلی فلم نے کیا تھا۔ اسی طرح ان کی ایک اور بلاک بسٹر فلم 2007 میں ریلیز ہوئی یہ فلم تو سب سے کامیاب ٹھہری لیکن یہ ان کی دوستی کے لئے آخری فلم ثابت ہوئی –

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد کپور سے بریک اپ بے بعد کرینہ کپور نے 2012 میں اداکار سیف علی خان سے شادی کرلی، ان کا ایک بیٹا تیمور علی خان ہے۔ دوسری جانب شاہد کپور 2015 میں میرا راجپوت کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے، ان کے دو بچے میشا اور زین ہیں۔ لیکن لگتا ہے کہ آج بھی شاہد کپور کو کرینہ کی یاد آتی ہے جس کی وجہ سے انہوں نے ایک تصویر شیئر کی اور ایک سوال کے جواب میں شاہد کپور نے کہا کہ ’کرینہ اور میں ہماری پہلی دو فلموں میں واقعی ایک ساتھ بہت برے لگتے تھے جبکہ جب وی میٹ اچھی فلم تھی جس کے کردار، کام اور اداکار آج بھی لوگوں کو یاد ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں