قومی سکواڈ کے کپتان سرفرازواپس وطن پہنچ گئے، ٹیم کی کارکردگی کو کیسا قرار دیا ؟؟

پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا آخری میچ کھیل کر پانچویں نمبر پر رہی اور بدقسمتی سے نیوزی لیند کے ساتھ برابر11 پوائنٹس حاصل کرنے کے باوجود سیمی فائنل میں نہ پہنچ سکی جس کے بعد اسے واپسی کا ٹکٹ لینا پڑا اور آج صبح پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد سمیت دیگر چند کھلاڑی کراچی اور لاہور پہنچ گئے لیکن اس کے باوجود کپتان گھر نہیں بیٹھا اور نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کی اور واضح کیا کہ وہ کپتان کرتے رہیں گے تاہم حتمی فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا اختیار ہے وہ کرے گا –

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں کارکردگی کا تسلی بخش قرار دیا اور کہا کہ کارکردگی پر معافی مانگنے کی کوئی بات نہیں، ہم نے دو چار پوائنٹس نہیں بلکہ 11 پوائنٹس کے ساتھ ایونٹ سے واپس آئے ہیں -وہ اس وقت ٹیم کی کپتانی نہیں چھوڑ رہے جبکہ اس کا حتمی فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو کرنا ہے، کیونکہ سارے فیصلے وہی کرتے ہیں۔

قومی کپتان نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ میں نے کبھی ایسا نہیں کہا کہ ٹیم 500 رنز بنائے گی، صرف اتنا کہا تھا کہ اگر معجزہ ہوگیا تو 500 رنز بن سکتے ہیں۔ – پوری ٹیم ان کی اور کوچ کی مرضی سے ہی منتخب کی گئی تھی جبکہ صرف وہاب ریاض اس ٹیم کا حصہ نہیں تھے – انہوں نے ورلڈکپ میں جانے سے قبل ہی کہا تھا کہ میں نمبر 5 پر کھیلوں گا لیکن ایونٹ کے دوران ہمیں بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کرنا پڑی۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بھارت سے شکست کے بعد ہمیں بڑی پریشانی کا سامنا ہوا، وہ وقت ٹیم کے لیے بہت مشکل تھا، کھلاڑیوں کو گراؤنڈ اور گراؤنڈ کے باہر بہت سی باتوں کا سامنا کرنا پڑا، کئی کھلاڑیوں نے اپنے ساتھ ہونے والے واقعات کو بورڈ کے سامنے رپورٹ بھی کیا ہے – اسی وجہ سے بھارت کے خلاف میچ کے بعد کھلاڑیوں کے لیے 2 روز کا وقفہ لیا گیا، تاہم اس کے بعد ایک میٹنگ کی گئی جس میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لیا گیا اسی طرح آصف علی کو نہ کھلانے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں قومی ٹیم کے کپتان نے بتایا کہ ہماری کوشش ہوتی تھی کہ اس کی بیٹنگ آخری اوورز میں آئے تاکہ وہ زیادہ کارآمد ثابت ہوسکے اور افغانستان میں انہیں نہ کھلانے کا مقصد 5 باؤلرز کے ساتھ میدان میں جانا تھا۔ اسی طرح انہوں نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ جو ٹیم اچھا کھیلے گی وہی ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کرے گی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں