اداکار یاسر حسین بھارتی اداکار عمران ہاشمی بن گئے ، سرعام بوسہ لے لیا، لیکن کس کا ؟؟

پاکستانی فلم اور ڈرامے کی رومانٹک جوڑی نے بالآخر سب کے سامنے ایک ہونے کا اعلان کر دیا اور فلمسٹار یاسر حسین نے اداکارہ اقرا عزیز کو شادی کی پیش کش کی جسے انہوں نے فوری طورپر قبول کر لیا – واضح رہے کہ قبل ازیں دونوں کے مابین خصوصی تعلقات کی خبریں آ رہی تھیں لیکن دونوں کی طرف سے کسی قسم کی تصدیق نہیں کی گئی تھی لیکن اب سب سے سامنے اعلان کردیا گیا کہ وہ دونوں جلد شادی کررہے ہیں –


میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ایک سال سے ان دونوں اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو دیکھ کر مداحوں کو یہی محسوس ہورہا تھا کہ ان دونوں نے منگنی کرلی ہے، تاہم یاسر اور اقراء اس حوالے سے خاموش رہے، جبکہ خود کو ہمیشہ ایک دوسرے کا اچھا دوست ہی کہا تاہم گزشتہ روز کراچی میں منعقد ہوئے لکس اسٹائل ایوارڈز کے دوران یاسر حسین نے پوری دنیا کے سامنے اقراء عزیز کو شادی کی پیشکش کی جبکہ ان کو انگوٹھی پہنا کر منگنی بھی کرلی اور اس موقع پر یاسر حسین نے بھی اقراء کو سب کے سامنے شادی کی پیشکش کی، البتہ اس دوران اداکار بہت زیادہ نروس نظر آئے۔

رپورٹس کے مطابق اداکار نے اس موقع پر کہا کہ اقراء نے جب آج دو ایوارڈز جیتے تو میں نے سوچا کہ یہی موقع ہے تیسرا ایوارڈ بھی جیتنے کا’ جس کے بعد وہ اپنے گھٹنوں پر بیٹھ گئے بعدازاں یاسر حسین نے اقراء کو انگوٹھی پہنائی اور ان کے بوسے لیے تاہم سوشل میڈیا پر یاسر کی اس حرکت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا اس حوالے سے صارفین کا کہنا تھا کہ یاسر حسین کو ایورڈ شو میں بولی وڈ اداکار عمران ہاشمی کی طرح بننے کی ضرورت نہیں تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں