سابق وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی ڈاکٹر شاہد محبوب رانا پروفیسر آف زیالوجی تعینات

جی سی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد محبوب رانا نے گریڈ21 میں بطور پروفیسر آف ذیالوجی جوائن کر لیا ہے اور اپنے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال کر کام کا آغاز کردیا ہے – واضح رہے کہ ڈاکٹر شاہد محبوب رانا نے گورنر پنجاب و چانسلر چوہدری محمد سرور کو بحالی کے لئے درخواست دی تھی جسے قبول کر لیا گیا –

گورنرپنجاب کی طرف سےجاری کئے گئے احکامات کےمطابق نوکری سے فارغ کرنےکا نوٹیفکیشن منسوخ کرتےہوئےانہیں بحال کرنےکی منظوری دی گئی ہے۔سابق وی سی ڈاکٹرذاکرحسین نے 2012 میں ڈاکٹرشاہد محبوب رانا کو یونیورسٹی سےغیرحاضری اور بغیرچھٹی بیرون ملک جانے پرنوکری سےفارغ کیا تھا۔ فیصلے کے مطابق ڈاکٹر شاہد محبوب رانا کی کنگ سعود یونیورسٹی سعودیہ میں سروس کا دورانہ بحالی کےبعد سروس میں شمارنہیں ہوگا اوراس مدت کو ایکسٹرا آرڈینری چھٹی تصورکیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں