غیر اعلانیہ سنسر شپ کیخلاف ملک بھر میں 16 جولائی کو صحافی یوم سیاہ منائیں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل نے میڈیا سے صحافیوں کی برطرفیوں ، تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور غیر اعلانیہ سنسر شپ کیخلاف ملک بھر میں 16 جولائی کویوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا ہے –

ایف ای سی کا ا تین روزہ اجلاس نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صدر پی ایف یو جے افضل بٹ صاحب کی صدارت میں اختتام پذیر ہوگیا، جس میں ایم یو جے سمیت ملک بھر کے یوجیز کے منتخب عہدیداروں نے شرکت کی۔ ایف ای سی کی میزبانی آر آئی یو جے نے کی ۔تین روزہ اجلاس میں پی ایف یو جے کی تنظیم سازی ، انتخابات اور میڈیا کے مسائل سے متعلقہ امور پر تفصیلی غور کیاگیا اور سفارشات پیش کی گئیں–

اجلاس کے اختتامی سیشن میں میڈیا میں برطرفیوں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور غیراعلانیہ سنسرشپ کےخلاف ملک بھر میں 16 جولائی کو یوم سیاہ منانے کافیصلہ کیاگیا جبکہ اس سلسلہ میں ایک باقاعدہ ملک گیر تحریک بھی شروع کی جا رہی ہے جس کی تفصیلات کل جاری ہونے والے اسلام آباد ڈیکلریشن میں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں