مسلمان کشمیری جواں سالہ اداکارہ زائرہ وسیم کو”بگ باس” کیلئے کتنے کروڑ کی آفر؟

بھارت کی دنیا بھر میں دھوم مچانے والی فلم دنگل کی 13 سالہ اداکارہ زائرہ وسیم کو متنازع رئیلٹی شو بگ باس میں شرکت کے لئے خطیر رقم کی پیش کش کی ہے لیکن زائرہ وسیم نے اس کے باوجود یہ پیش کش قبول نہیں کی اور بالی وڈ چھوڑنے کے اعلان پر قائم رہتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ اب وہ کسی بھی فلم یا کسی شو میں شامل نہیں ہونگی –

واضح رہے کہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی داکارہ زائرہ وسیم نے اگرچہ رواں ماہ کے آغاز میں بولی وڈ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا تاہم گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ وہ بولی وڈ کو چھوڑنے کے بعد بھارت کے متنازع ترین ریئلٹی ٹی وی شو ’بگ باس 13‘ میں شرکت کریں گی اور اس شو کا آغاز رواں برس 29 ستمبر کو ہونا ہے اور خبریں ہیں کہ اس بار بھی سلمان خان اس شو کی میزبانی کریں گے اور یہ اطلاعات بھی سامنے آئیں کہ زائرہ وسیم کو بگ باس کی انتطامیہ نے شرکت کی دعوت دیتے ہوئے بھارتی معاوضے کی پیش کش کی ہیں اور یہ رقم ایک کروڑ بیس لاکھ روپے بتائی جارہی ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان اداکارہ زائرہ وسیم نے بھاری معاوضے کی پیش کش کو نظر میں نہ لاتے ہوئے شو میں شرکت سے انکار کردیا ہے ، یاد رہے کہ زائرہ وسیم نے یکم جولائی کو سوشل میڈیا کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد فلم انڈسٹری کو چھوڑ دیں گی اس حوالے سے بھارتی فلم انڈسٹری کی مختلف ادکار اور اداکارائوں نے زائرہ وسیم پر تنقید بھی کی جن میں روینہ ٹنڈن خاصی پیش پیش تھی اور انہوں نے کہا تھا کہ زائرہ وسیم ناشکری ہیں اورانڈسٹری نے ان کو سب کچھ دیا لیکن وہ اب ناشکری کا مظاہرہ کررہی ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں