ورلڈ کرکٹ کپ 2019 ، فائنل میں کون پہنچے گا ، بھارت یا نیوزی لینڈ ؟ دھڑکنیں تیز

2019 کرکٹ کے عالمی مقابلوں کے آخری تین بڑے ٹاکرے باقی ہیں جو آج سے شروع ہونگے اور آج پہلا سیمی فائنل فیورٹ بھارت اور چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیم نیوزی لینڈ کے مابین مانچسٹر میں کھیلا جائے گا جس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں – واضح رہےکہ ورلڈکپ کے پہلے راؤنڈ میں دونوں ٹیموں نے 8،8 میچ کھیلے تھے۔جبکہ ایک ایک میچ بارش کی نذر ہوا تھا۔ بھارت نے 7 میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ ایک میچ میں اسے شکست ہوئی تھی۔ اسی طرح دوسری طرف نیوزی لینڈ نے 8 میچز میں 5 جیتے تھے اور 3 میں اسے شکست ہوئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ کپ کا پہلاراؤنڈ بھارت نے پہلی اورنیوزی لینڈ نے چوتھی پوزیشن پر ختم کیا تھا – جو ٹیم آج کامیابی حاصل کرے گی وہ اتوار کو فائنل کے لئے کوالیفائی کر جائے گی اور ورلڈ کپ اس کی دسترس سے صرف ایک قدم دور ہو گا- واضح رہے کہ دوسرا سیمی فائنل دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان 11 جولائی کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں