بھارت ، نیوزی لینڈ کاسیمی فائنل ، سکھ شائقین نے خالصتان کا مطالبہ دہرا دیا، پولیس ایکشن میں

انگلینڈ کے کرکٹ میدان اس وقت مختلف تحریکوں کے مراکز بھی بن رہے ہیں ، پہلے ایک میچ میں بھارت کی جانب سے ہرزہ سرائی کی اورایک ہیلی کاپٹر سے بلوچستان کے حوالے سے بینرز لہرائے گئے جس کے جواب میں بھارت کے میچ میں بھی دو ہیلی کاپٹرز سے کشمیر کی آزادی اور کشمیریوں کو انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا لیکن گزشتہ روز بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا سیمی فائنل مانچسٹر میں کھیلا جارہا تھا کہ اس موقع پر سکھ شائقین نے خالصتان کے حق میں نعرے بلند کردئیے اور پراچم لہرائے جس پر پولیس ایکشن میں آ گئی –

میڈیا رپورٹس کے مطابق 4 سکھ مظاہرین نے جو ٹی شرٹس پہن رکھی تھیں ان پر ان کے مطالبات لکھے تھے جبکہ انہوں نے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت سے آزادی اور اپنے علیحدہ وطن خالصتان کے قیام کے حق میں نعرے اور مطالبات درج تھے جس پر برطانوی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چاروں سکھ شائقین کو حراست میں لے لیا –

رپورٹس کے مطابق برطانوی پولیس نے چاروں سکھ شائقین کو باقاعدہ ہتھکڑیاں پہنا کر گرفتار کیا اور اولڈ ٹریفورڈ سے باہر نکال کر کچھ دیر بعد انہیں پولیس حراست سے رہا کردیا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں