فیصل آبادیوں کیلئے پینے کے پانی اور ڈرینج کا 20 سالہ پلان ایم ڈی واسا فقیر محمد چوہدری کے حوالے

فیصل آباد(ویب ڈیسک) ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے کہا ہے کہ جائیکا فیصل آباد کے شہریوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیئے گراں قدر خدمات سر انجام دے رہا ہے۔اس ضمن میں 20سالہ باہمی اشتراک عمل سے اربوں روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے میگا پراجیکٹس اس کا عملی ثبوت ہیں۔انہوں نے یہ بات واسا ماسٹر پلان کے حوالے سے ہینڈنگ اوور کے سلسلے میں مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب میں جائیکا چیف مسٹر شیگیکی فروٹا نے 7رکنی جائیکا وفد کے ہمراہ خصوصی شرکت اور فیصل آباد کے لیئے مستقبل کے واٹر سپلائی سیوریج اور ڈ رینج کے 20سالہ ماسٹر پلان کوواسا کے حوالے کر دیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سردارسیف اللہ ڈوگر،ایم پی اے فردوس رائے،ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے عامر عزیز،ایم ڈی واسا فقیر محمد چوہدری،وائس چیئرمین واسا شیخ شاہد جاوید،اسسٹنٹ کمشنر(جنرل)مصور خاں نیازی اور دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔

ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ یہ بات انتہائی خوشی اور حیرت کا باعث ہے کہ جائیکا نے یہ سارے منصوبے گرانٹ ان ایڈ کی صورت میں مکمل کیئے ہیں،آج کے دور میں اس طرح کی مثال بہت کم ملتی ہے،حکومت جاپان کے اس دوستانہ تعاون پر وہ فیصل آباد کے شہریوں کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہیں،واسا انتظامیہ بھی تعریف اور مبارکبادکی مستحق ہے کہ انہوں نے شہریوں کو پانی اور سیوریج کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیئے ڈونر ایجنسیز کو آن بورڈ لیا اور ان کے تعاون سے کئی میگا پراجیکٹس نہ صرف مکمل کیئے بلکہ مستقبل کے لیئے بھی اربوں روپے کی لاگت سے بڑے منصوبوں پر بھی حتمی پیش رفت کی جا چکی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جائیکا ٹیم کی فیصل آباد آمد پر خوش آمدید کہا اور حکومت جاپان کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے ماسٹر پلان تیار کرنے پر جائیکا اور واسا ٹیموں کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جائیکا کے تعاون سے پاکستان کے مانچسٹر اور تیسرے بڑے شہر میں یقینا بنیادی سہولتو ں کی فراہمی کو مربوط بنانے میں مدد ملے گی،واسا کا ڈانیڈا،AFDاور جائیکا جیسے ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے ساتھ مل کر بڑے منصوبوں پر کام کرنا قابل تعریف ہے،وائس چیئرمین نے کہا کہ چیف منسٹر پنجاب کے نمائیندے کی حیثیت سے واسا میں اصلاحات کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق بنیادی سروسز کی فراہمی اور واسا کو سلف سسٹین ادارہ بنانے کے حوالے سے جو ذمہ داریاں تفویض کی گئیں ہیں وہ ان کے لیئے بہت بڑے چیلنج کی حیثیت رکھتی ہیں۔

وائس چیئرمین نے کہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکے و یژن کے مطابق واسا کے پروفیشنل سٹاف اور ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے تعاون سے وہ ان اھداف کے حصول کو یقینی بنائیں گے،انہوں نے کہا کہ اپنی وائس چیئرمین کی حیثیت سے تعیناتی کے اس مختصرے عرصے میں واسا سے متعلقہ معاملا ت کو سمجھنے میں کافی حد تک آسانی رہی اور انہیں یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ واسا انتظامیہ بڑی لگن سے اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے،ہمیں شہریوں کی شکایات اور مسائل کو ترجیحی بنادوں پر حل کرنا ہے،ہمیں اس کام کے لیئے دستیاب افرادی قوت کو وسائل کی مناسبت سے بڑھانا ہیوائس چئیرمین واسا نے اپنے خطاب میں کہا کہ فیصل آباد کے شہریوں کو مستقبل کے لیئے بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو مربوط بنانے کے حوالے سے جائیکاکے بھر پور تعاون پر ان کے شکر گزار ہیں، فیصل آباد کے شہری بھی جائیکا کے بھر پور تعاون کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ مستقبل میں واسا جائیکا کے تعاون سے سیلف سسٹین رول ماڈل ادارے کا درجہ پائے گا، مستقبل کے لیئے پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیئے نئے زرائع دریافت کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے لیئے ہمیں تمام دستیاب وصائل کو بروئے کار لانا ہے،جائیکا اور گورنمنٹ آف پنجاب کی انڈرسٹینڈنگ کے مطابق ماسٹر پلان کو ایف ڈی کی گورننگ باڈی سے منظور کروایا جا چکا ہے،گورننگ باڈی کی منظوری کے بعد اب جائیکا اور دوسری ڈونر ایجنسیز ماسٹر پلان پروگرام کو ایمپلیمنٹ کرنے کے لیئے تعاون کر سکیں گی،، مینجنگ ڈائریکٹر فقیر محمد چوھدری نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ جا ئیکا نے فیصل آباد کے شہریوں کو واٹر سپلائی،سیوریج اور ڈرینج کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیئے اربوں روپے کی لاگت سے میگا پراجیکٹس مکمل کروا کر گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں جس کے لیئے اھل فیصل آباد جائیکا کے انتہائی مشکور ہیں جائیکا نے 2016میں ٹیکنیکل اسسٹنس گرانٹ ان ایڈ کے تحت واسا سروسز کے حوالے سے ایکسپرٹس کی ٹیم واسا فیصل آباد بھجوائی تاکہ زمینی حقائق کا جائزہ لیا جاسکے اور تفصیلی سروے کے بعد ان ماہرین نے …

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں