مریم نواز شریف کی گرفتاری یا نظر بندی ، ایسا کون سوچ رہا ہے ؟؟؟

سابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی بیٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے منڈی بہائو الدین میں کامیاب جلسہ کیا جبکہ اس سے قبل ایک پریس کانفرنس میں نیب جج ارشد ملک کی ویڈیو لیک ہوئی جس کے بعد نیب کی جانب سے مریم نواز کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے جس پر رد عمل دیتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ مجھے ہر قیمت پر گرفتار یا نظر بند کرنا چاہتے ہیں مگر مسئلہ یہ ہے کہ میرے خلاف کچھ ہے نہیں اس لیے بے چاروں کو وہ جھوٹا کیس جس میں مجھے ایک بار سزا ہو چکی اور جس کو ہائی کورٹ معطل کر چکی دوبارہ کھولنا پڑا۔

سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق مریم نواز شریف نے واضح کیا کہ یہ اقدام کیونکہ غیر قانونی اورمضحکہ خیز ہے اسلئے چلے گا نہیں اور میں پیش نہ ہو کر ایک تو ان کو گرفتاری پلیٹ میں رکھ کر ان کا مقصد پورا نہیں ہونے دینا چاہتی، دوسرا عدالت میں ناقابل تردید حقائق سامنے رکھنے اور سلیکٹڈ کی آلہ کار نیب کی سیاہ کاریوں کو عوام کے سامنے لانے کا موقع گنوانا نہیں چاہتی۔

مریم نوازشریف کے اس ٹویٹر پر جاری بیان کے بعد سیاسی حلقوں میں ہلچل سی مچ گئی ہے اور اسے ایک بہادر فیصلہ قرار دیا جارہا ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں