نیوزی لینڈ نے بھی بھارت کرکٹ ٹیم کو سرپرائز دیدیا ، یہ الفاظ کس نے کہے ؟؟؟

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے فیورٹ بھارت کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا تو پاک فوج کے ترجمان نے میجر جنرل آصف غفور نے نیوزی لینڈ کو مبارکبادی اور ان کے الفاظ نے بھارتیوں کو دن میں تارے دکھا دئیے ہیں –

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے ڈائریکٹر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر جاری کردہ بیان میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیم اور قوم اخلاقی اقدار رکھتی ہے،۔انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ”نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مبارکباد، ٹیم شاندار کامیابی سے آئی سی سی ورڈ کپ کے فائنل میں پہنچی ہے۔اعلیٰ اخلاقی اوقدار رکھنے والی قوم کی ٹیم نے سپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا ہے“۔ انہوں نے بلیک کیپس اور جسنڈا آرڈرن کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا ہے اقدار اپنا اثر رکھتی ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے سرپرائز دے دیا۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ 2019 ءکے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 18 رنز سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ کیویز کی جانب سے دیے گئے 240 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دنیا کی نمبر 1 بیٹنگ لائن 221 رنز بنا سکی۔

پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے نیوزی لینڈ کی تعریف اور بھارتی کرکٹ ٹیم کی شکست پر بیان پر بھارتی عوام سیخ پا ہو گئے او ر اس بیان نے انہیں مزید بیچارگی تک پہنچا دیا ، ایک طرف نیوزی لینڈ سے ہار جبکہ دوسری پاک فوج کا بیان بھارت اور ان کی عوام پر بم بن کر گرا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں