اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ سنگین مذاق


تحریر ، عبدالرحمان رضا

بیرون ملک پاکستانیوں کے ساتھ ایک اور ذیادتی ایک موبائل فون کی چھوٹ بھی ختم بلکہ انٹرنئشنل رومنگ بھی آن نہیں ھو رہی ۔اس حکومت کو سب سے زیادہ سپورٹ اوورسیز پاکستانیوں نے ہی کی ھے –

اب اگر کوئی سیاح آئے گا تو وہ بھی اپنا موبائل فون استعمال نہیں کر سکے گا میں ابھی کئی ممالک گھوم کے آیا ھوں لیکن کسی ملک میں ٹیکس نہیں ھے اوورسیز پاکستانی اپنی آواز بلند کریں نہیں تو جسم پر پہنے ھوئے کپڑوں پر بھی ٹیکس دینا پڑے گا –

اوورسیز پاکستانی 21 ارب 80 کروڑ ڈالر کی سالانہ ترسیل کرتے ھیں ہمیں معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کہا جاتا ھے اور آئے روز ہتھوڑے سے وار کیا جاتا ھے آج تک کسی بھی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے کچھ نہیں کیا جبکہ اوورسیز پاکستانی نہ صرف لاکھوں خاندانوں کو پالتے ھیں بلکہ اس ملک کو جب بھی ضرورت پیش آتی ھے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ھیں ۔اگر ایک موبائل پر چھوٹ نہ دی گئی تو اوورسیز پالستانیوں کا حق بنتا ھے اپنا احتجاج کروائیں –

آجکل پارلیمنٹیرین کی ایک ٹیم انگلینڈ گئی ھوئی ھے ان سے بندہ پوچھے اگر آپ انگلینڈ جائیں اور وہاں آپ کا پرسنل موبائل نہ چلے تو کیسا محسوس ھو گا؟اب تو واقعی لگتا ھے تبدیلی آ گئ ھے-

اس کے علاوہ ایک اسیکنڈل کے بارے میں بتاتا چلوں کے اوورسیز پاکستانیوں کے نام پر ایک ایک موبائل پہلے سے رجسٹرڈ کیا جا چکا ھے اس کے عوض تین سے پانچ ہزار وصول کیے جارہے ھیں میرے ساتھ یہ واقعی پیش آچکاُھے آپ بھی PTA کی ویب سائیڈ پر اپنا ضرور چیک کریں اور میری انٹرنیشنل سم بھی نہیں چل رہی میں ایمرجنسی میں پاکستان آیا ھوں نہ باہر کی کوئی سم چل رہی ھے اور نہ ملکی جبکہ میرے نام پر ایک موبائل رجسٹرڈ بھی ھو چکا ھے جس کا مجھے نہیں پتہ ۔pTA کی ہیلپ لائن پر کہ دفعہ کال کر چکا ھوں کوئی فون نہیں اٹھاتا اور کئی کئی منٹ ھولڈ کرواتے ھیں-

یقین کریں بہت دل دُکھی ھوا ھے
نہ جانے کس جرم کی سزا پائی میں نے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں