ایوان بالا کی سربراہی کے لئے اپوزیشن کا متفقہ امیدوار کون ؟؟ طے کر لیا گیا

پاکستان نے ایوان بالا کے سربراہ کی تبدیلی کا عمل شروع ہو چکا ہے جس کے لئے اپوزیشن جماعتوں کی پیش رفت جاری ہے اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اپوزیشن کی حکومت مخالف ’رہبر کمیٹی‘ نے چیئرمین سینیٹ کے لیے متفقہ طور پر نیشل پارٹی (این پی) کے سربراہ سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کو نامزد کردیا ہے – یہ فیصلہ آج رہبر کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت اکرم درانی نے کی- جبکہ اس موقع پر شاہد خاقان عباسی ، فرحت اللہ بابر ، احسن اقبال ، عثمان کاکڑ ، و دیگر بھی موجود تھے –

اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا گیا کہ سب نے اتفاق رائے سے چیئرمین سینیٹ کے لیے میر حاصل بزنجو کا نام تجویز کیا ہے اور تمام اپوزیشن جماعتیں انہیں ووٹ دیں گی – امید ہے کہ ہم میر حاصل بزنجو کو بڑی کامیابی سے چیئرمین سینیٹ بنائیں گے – واضح رہے کہ 5 جولائی کو ’رہبر کمیٹی‘ مشترکہ امیدوار کے نام پر اتفاق نہیں کرسکی تھی – اس سے قبل اپوزیشن جماعتوں نے 26 جون کو ہونے والی کثیرالجماعتی کانفرنس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا، اس اقدام کو پی ٹی آئی کی اتحادی حکومت پر دباؤ بڑھانے کے پہلے قدم کے طور پر دیکھا جارہا تھا – اور اپوزیشن جماعتیں پہلے ہی سینٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم عتماد جمع کروا چکی ہیں جبکہ آج انہوں نے اپنا امیدوار بھی نامزد کردیا ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں