یاسرکیساتھ منگی اور بوسہ ، اپنے کام سے کام رکھیں ، رنگ میں بھنگ نہ ڈالیں ، کرارا جواب

پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز کی کھلے عام منگنی اور ایک بڑے ایونٹ میں سرے عام بوسہ لینے پر دونوں پر عوام کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم اب اس پر اداکارہ اقرا عزیز نے اپنا رد عمل دیا ہے اور تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے کام سے کام رکھیں اور رنگ میں بھنگ نہ ڈالیں۔

واضح رہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈز کے دوران یاسر حسین کی جانب سے اقراعزیز کو شادی کی پیشکش کی گئی اور وہیں انہیں انگوٹھی پہنا کر سب کے سامنے ان کا بوسہ بھی لے لیا تھا جس پر اس کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔ صارفین کاخیال ہے کہ کسی کو شادی کی پیشکش کرنے میں کوئی برائی نہیں لیکن جو انداز یاسر حسین نے اختیار کیا وہ صحیح نہیں تھا بعض نے تو یہ بھی کہا تھاکہ یاسر حسین کو عمران ہاشمی نہیں بننا چاہئے تھا –

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب چار دن بعد اقرا عزیز نے منگنی کی انگوٹھی کی تصویر شیئرکراتے ہوئے تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے میری یہ خوشی اتنی بڑی ہے کہ مجھے صرف اچھی باتیں اور دعائیں سنائی دے رہی ہیں۔ یاسر حسین نے پوری دنیا کے سامنے اپنی محبت کا اظہار کیا جس کے لیے بہت ہمت چاہیئے ہوتی ہے اور میں بہت خوش ہوں کہ یاسر نے اس انداز میں انہیں پرپوز کیا اور یہ لمحہ وہ کبھی نہیں بول سکتی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں