شہبازشریف پر امدادی رقم کی چوری کی کہانی بنی گالہ میں کس نے لکھی؟؟ مریم اورنگزیب نے بتادیا

برطانوی اخبارڈیلی میل میں سابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کے متعلقہ مبینہ مالی سکینڈل پر مسلم لیگ ن کا رد عمل بھی سامنے آ گیا ہے اور اس ھوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے واضح کیا ہے کہ شہباز شریف پر زلزلہ متاثرین کی امداد کی رقم کھانے کی داستان بنی گالہ میں لکھی گئی کیونکہ ڈیلی میل میں شائع ہونے والی رپورٹ لکھنے والا ڈیوڈ روز بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان سے ملا جہاں اسے اس کہانی کا من گھڑت مواد دیا گیا جبکہ اس ملاقات کی تصویر بھی میڈیا کے سامنے پیش کر دیں۔


اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ یہ ساری سازش پاکستان تحریکِ انصاف اور سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان نے بنائی – حکومت کے50 سے زائد بیوقوف ترجمان اس کہانی کو سپورٹ کر رہے ہیں جو غلط اور جھوٹی ہے۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ زلزلہ 2005میں آیا اور اخبار کی رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ 2005سے 2012کے دوران یہ امداد دی گئی اور 2005میں شہباز شریف ملک بدر تھے اور ایک آمر پرویز مشرف کی اس وقت ملک پر حکومت تھی ، میاں شہباز شریف 2008میں وزیراعلیٰ پنجاب بنے لیکن تب بھی یہ ادارہ وفاق کے تحت تھا اور وفاق میں اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت تھی۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر نے یہ جھوٹی خبر ایک جھوٹے اخبار میں پلانٹ کروائی ہے۔ شہزاد اکبر ایک روپے کی بھی کرپشن ڈھونڈنے میں ناکام رہے ہیں اور اب ان کی نوکری جانے والی ہے تو وہ اب جھوٹے الزامات لگانے لگے ہیں اور جھوٹی خبریں پلانٹ کروا رہے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب خدارا شہباز شریف کے بغض میں ملک کو بدنام نہ کریں، ہمیں ان ممالک اور اداروں کا شکر گزار ہونا چاہیے جنہوں نے پاکستان کی مدد کی لیکن آپ ملک کو بدنام کر رہے ہیں اور عمران صاحب کی وجہ سے بیرون ملک بھی پاکستان کی سبکی ہورہی ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں