قائمقام ڈپٹی کمشنر طارق نیازی کا کشمیرپل انڈرپاس کا دورہ ،تعمیراتی کام بارے کیا ہدایت کی؟؟

فیصل آباد(ویب ڈیسک)قائمقام ڈپٹی کمشنر/ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)طارق خاں نیازی نے ایم این اے فیض اﷲ کموکا کے ہمراہ کینال روڈ پر کشمیر پل انڈر پاس کی زیر تعمیر پیشرفت کاجائزہ لیا۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے عامر عزیز،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر نوید ودیگر افسران کے علاوہ نیسپاک اور این ایل سی کے نمائندے بھی موجود تھے۔قائمقام ڈپٹی کمشنر نے کینال کی مشرقی جانب انڈر پاس کی کھدائی اور پائلنگ کو چیک کیا اور کہا کہ تعمیراتی رفتارکو آگے بڑھائیں اس سلسلے میں کسی قسم کی رکاوٹ سے فوری آگاہ کیا جائے۔انہوں نے ٹریفک کے متبادل راستوں کا بھی جائزہ لیااورہدایت کی کہ اس منصوبے کی تعمیر کے باعث ٹریفک کی بلا تعطل روانی کویقینی بنانے کے لئے ٹریفک وارڈنز چوکس انداز میں فرائض انجام دیں۔

قائمقام ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ شہری ترقی وخوشحالی کے لحاظ سے کشمیر پل انڈر پاس انتہائی اہمیت وافادیت کا منصوبہ ہے جس کی بدولت شہریوں کو بلا رکاوٹ ٹریفک کے بہاؤ کی سہولیات میسر آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ انڈر پاس کو مکمل کرنے کے لئے درکار فنڈز کے حوالے سے حکومت پنجاب کو آگاہ کیاجارہا ہے ۔ایم این اے فیض اﷲ کموکا نے کہاکہ کشمیرپل انڈر پاس کو رواں مالی سال میں مکمل کرانے کے لئے بقیہ فنڈز جلد حاصل کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس انڈر پاس کی تعمیر سے شہریوں کو کچھ مشکلات کا سامنا ہے تاہم اس کی تکمیل کی بدولت کینال روڈ پر ٹریفک کے رش کے مسائل حل ہونگے اور شہریوں کو سکھ حاصل ہوگا۔ڈی جی ایف ڈی اے نے کشمیر پل انڈرپاس کے منصوبے کی تصریحات اور اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ ایک ارب 28کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا جس کی تعمیراتی مراحل کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں