چھت پر لٹکتی بجلی کی تاریں ماں اور 2 بچوں کے لئے موت کا فرشتہ بن گئیں ، ہوا کیا ؟؟

فیض فریدی سے ،

فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں چھت پر لٹکتی 11 ہزار وولٹ کی تاریں ماں اور دو بچوں کے لئے موت کا فرشتہ ثابت ہوئیں – 11 کے وی تاروں سے چھو جانے سے ماں دو بچوں سے جاں بحق ہو گئی –

واقعہ کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ اسماعیل آباد میں واپڈا ملازم میاں بلال کی اہلیہ فرح بی بی اپنے بچوں سمیت اپنے گھر کی چھت پر موجود تھی کہ اچانک چھوٹے بچے کا ہاتھ چھت پر لٹکی ہوئی 11 کے وی تاروں سے چھو گئیں جس کی چیخ نکل گئی جس پر اس کی والدہ فرح اور بھائی چھوٹے بھائی کو بچانے آگے بڑھے جس کی وجہ سے وہ بھی کرنٹ کی زد میں آ گئے اور بری طرح جھلس کر جاں بحق ہو گئے-

جاں بحق ہونے والوں میں 35 سالہ فرح ، 10 سالہ طلعت اور 5 سالہ ابو ہریرا شامل ہیں ، پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں