موبائل صارفین کیلئے بڑی خوشخبری ، 100 روپے کے بیلنس پراب کتنے ملیں گے ؟؟

ایک مرتبہ پھر موبائل صارفین کو بڑی خوشخبری دیدی گئی ہے کیونکہ موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے صارفین سے آپریشنل اور سروسز فیس وصول کرنے سے روک دیا گیا ہے – اب اب 100 روپے کے موبائل ری چارج پر 88 روپے 90 پیسے موصول ہونگے – واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر موبائل کمپنیوں نے موبائل بیلنس پر عائد 7 سے 10 فیصد ٹیکس کم کردیا جس کے بعد اب یہ رقم صارفین کو فراہم کی جائے گی اس لئے اب 100 روپے کا موبائل ری چارج کرنے پر آپریشنل اور سروسز چارجز کی مد میں 12 روپے 9 پیسے منہا نہیں کیے جائیں گے جس کے بعد اب صارفین کو 100 روپے کے کارڈ پر 76 روپے 94 پیسے کے بجائے 88 روپے 90 پیسے موصول ہوں گے اور اب آپریشنل اور سروسز فیس کی ادائیگی کمپنیوں کے اکاؤنٹ سے کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے) کے ترجمان خرم مہران کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے پیشِ نظر موبائل کمپنیز صرف 12.5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ہی لاگو کرسکیں گی کیونکہ عدالت عظمیٰ نے کمپنیوں کو 10 فیصد انتظامی اور سروسز چارجز ختم کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد جمعے سے اس حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے سروس چارجز ختم کردیے گئے۔

اس حوالے سے موبائل صارفین نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو بہت سراہا ہے اسے حق کی جیت قرار دیدیا ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں