ایف بی آر کے چیئرمین شبرزیدی کو عہدے سے ہٹایا جارہا ہے یا نہیں ؟؟ نعیم الحق نے واضح کردیا

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جب سے قائم ہوئی اسے معاشی بحران کا سامنا ہے اور اس حوالے سے معاشی ٹیم میں کئی تبدیلیاں بھی کی گئیں ہیں جن میں سب سے بڑی تبدیلی وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی تھی جبکہ دوسری طرف ایف بی آر کے چیئرمین اور گورنر پنجاب کی تبدیلیاں بھی شامل ہیں لیکن اب پھر اس حوالے سے خبریں سامنے آرہی ہیں کہ ایف بی آر کے چیئرمین شبر زیدی کو عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے-

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نےایف بی آرکے چیئرمین شبر زیدی کی تبدیلی سے متعلق خبروں کو افواہیں قرار دیا ہے اور واضح کر دیا ہے کہ انہیں ہٹایا نہیں جارہا بلکہ وہ اپنے عہدے پر برقرار ہیں اور کام کررہے ہیں – اور بیان انہوں نے سوشل میڈیا اکائونٹ ٹوئٹر پر جاری کیا اورکہا کہ شبر زیدی کو تبدیل نہیں کیا جارہا، وہ اپنے عہدے پر ہی رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں