شاہدخاقان عباسی کے بعد نیب کس بڑٰی شخصیت کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماررہی ہے؟؟

ینیب کی جانب سے ایل این جی کیسز شاہد خاقان عباسی کو تو گرفتار کر لیا گیا لیکن اب مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کے لئے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تاہم ان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی – میڈیا رپورٹس کے مطابق جب نیب حکام مفتاح اسمٰعیل کو گرفتار کرنے ان کی رہائش گاہ پر پہنچے تو انہیں اہلخانہ کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا – نیب افسران خواتین اہلکاروں کے ہمراہ مفتاح اسمٰعیل کے گھر پہنچے تو انہیں صدر دروازے پر بھی روک دیا گیا – اہلخانہ کی جانب سے نیب افسران کو بتایا گیا کہ مفتاح اسمٰعیل گھر پر موجود نہیں ہیں اور گھر میں صرف خواتین موجود ہیں جبکہ مفتاح اسماعیل موجود نہیں ہیں -جس پر جس پر نیب افسران نے اصرار کیا کہ سابق وزیر خزانہ گھر پر موجود ہیں اور نیب اہلکار اپنے ہمراہ خواتین پولیس اہلکاروں کو ساتھ لائیں ہیں – بعدازاں نیب ٹیم کو گھر میں داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی – اس موقع پر نیب ٹیم نے پورے گھر کی تلاشی بھی لیکن مفتاح اسماعیل گھر میں موجود نہیں تھے جس کے بعد نیب ٹیم مفتاح اسمٰعیل کو گرفتار کیے بغیر ہی روانہ ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب ٹیم کی جانب سے مفتاح اسمٰعیل کو گرفتار کرنے کے لیے اسمٰعیل انڈسٹری کے دفاتر پر بھی چھاپے مار رہی ہے – واضح رہے کہ نیب نے سابق وزیرپیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کو تفتیش کے لیے طلب کر رکھا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے اس سے قبل نیب نے انہیں 8 مرتبہ طلبی کے نوٹس جاری کیے جس میں سے وہ 5 نوٹسز پر تفتیش کے لیے پیش ہوئے-

واضح رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مفتاح اسمٰعیل کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کیے تھے جس کے بعد ان گرفتاریوں کے لئے نیب حکام کے چھاپے جاری ہیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں