واسا کو زیر تکمیل ترقیاتی اسکیموں کو شیڈول ٹائم میں مکمل کرنے کی ہدایت

فیصل آباد(ویب ڈیسک) عوام کو درپیش سیوریج اور واٹر سپلائی کے مسائل کا حل ترجیہی بنیادوں پر کیا جائے، تمام زیر تکمیل ترقیاتی اسکیموں کو شیڈول ٹائم میں مکمل کیا جائے،کسی طرح کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، عوام کو بنیادی سہولتوں کی بہتر فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا،تاخیر کی صورت میں شہریوں کو تکلیف دہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی شکیل شاہد نے اور منتخب نمائیندوں کے ہمراہ وائس چیئرمین شیخ شاھد جاوید اور مینجنگ ڈائریکٹر فقیر محمد چوھدری کے ساتھ اپنے حلقہ کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے میٹنگ میں کیا۔اس موقع پرڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر سروسز جبار انور چوھدری نے، ممبر صوبائی اسمبلی شکیل شاہد کوسیوریج کی اسکیموں کے حوالے سے اب تک کی پراگریس پر بریف کیا۔


وائس چیئرمین شیخ شاھد جاوید نے ڈائریکٹر کنسٹرکشن اورمتعلقہ سٹاف کو ھدائیت کی کہ تمام ترقیاتی اسکیموں کو شیڈول ٹائم میں مکمل کیا جائے اور کسی طرح کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ، تمام زیر تکمیل ترقیاتی اسکیموں کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے ،تاخیر کی صورت میں شہریوں کو تکلیف دہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کا ہمیں احساس کرنا چاہیئے انہوں نے کہا کہ ہجویری ٹاؤن ،اسلام نگر،نگہبان پورہ ،طارق آباداورپروفیسرز کالونی میں سیوریج کی ناقص صورتحال کے باعث عوام کو سنگین مسائل کا سامنا ہے جن کا حل ترجیہی بنیادوں پر کیا جائے، وائس چیئرمین نے کہا کہ واسا کا وقار ملحوظ رکھتے ہوئے تاخیر کے مرتکب ٹھیکے داروں کو بلیک لسٹ کیا جائے۔

ممبر صوبائی اسمبلی شکیل شاہد نے حلقہ PP-111 میں خطیر لا گت سے سیو ر یج اور واٹر سپلا ئی کی زیر تکمیل ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا ۔ انہو ں نے کہا کہ علا قہ میں جہا ں کہیں بھی سلیبس کی ضرورت ہو گی مہیا کی جا ئیں،مینجنگ ڈائریکٹر فقیر محمد چوھدری نے مسا ئل کے حل کے لئے واسا کی طر ف سے مکمل تعا و ن کا یقین دلا یا اور ڈائر یکٹر کنسٹرکشن اور متعلقہ سٹا ف کو ہدایت کی کہ تما م تر قیا تی اسکیموں کوٹا ئم شیڈو ل میں مکمل کیا جا ئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں