پنجاب حکومت کون سے صنعتی ترقی کے ماڈل کو پیش نظر رکھے ؟ وزیراعظم عمران خان نے بتا دیا

وزیراعظم عمران خان نے آج پنجاب کے دورہ کے دوران وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سمیت صوبائی کابینہ سے بریفنگ لی جبکہ سب سے ہاٹ ٹاپک پنجاب میں صنعتی شعبے کو فروغ دینے کے لئے کئے جانیوالے اقدامات کا تھا- اس موقع پر سیکرٹری صنعت و تجارت پنجاب نے وزیراعظم عمران خان کو مکمل بریفنگ دی جس میں روزگار کی فراہمی، کاروبار میں آسانی، ہنر مند افرادی قوت میں اضافہ، سود سے پاک قرضے، خواتین کو آسان اقساط پر قرضوں کی فراہمی کی شرح میں نمایاں اضافہ، کاروبار کی رجسٹریشن کے لئے آن لائن پورٹل کے اجراء اور اسپیشل اکنامک زونز کے قیام کے حوالے سے اقدامات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا –

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں صنعتی ترقی کا ماڈل نہایت کامیاب رہا۔ حکومت پنجاب اس ماڈل کو بھی ضرور پیش نظر رکھے ، اسی طرح صنعتی قرضوں کے لیے احساس پروگرام کے ڈیٹابیس سے استفادہ کیا جائے- اس موقع پر وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیرصنعت میاں محمد اسلم اقبال، صوبائی وزیرِ خزانہ مخدوم ہاشم جوان بخت،چیف سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر اور دیگر سینئر افسران شریک تھے جبکہ وزیرِ اعظم کے معاونین خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، نعیم الحق اور ندیم افضل چن نے بھی اجلاس میں خصوصی طورپر شرکت کی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں