تخلیقی کام کے لئے زندگی میں سب سے زیادہ کیا ضروری ہے ؟؟ انوشکا شرما نے بتا دیا

بھارتی فلم نگری کی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما جو کہ اب ویرات کوہلی کی اہلیہ بن کر بھارتیوں کی بھابھی بن چکی ہیں گزشتہ 9 ماہ سے فلم انڈسٹری سے دور ہیں اور ان کے کسی نئی فلم کے سائن کرنے کی خبریں بھی نہیں آرہی جس کی وجہ سے وہ انڈسٹری سے تو باہر ہیں لیکن وہ اپنے فیشن، کرکٹر شوہر ویرات کوہلی اور اپنے ہاں حمل ٹھہرنے کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا کی آخری فلم دسمبر 2018 میں زیرو ریلیز ہوئی تھی جو ناکام سے دوچار ہو گئی اس کے بعد وہ فلموں سے غائب تھیں جس کی وجہ سے یہ چہ میگوئیاں ہو رہی تھیں کہ وہ حاملہ ہو گئیں ہیں اس لئے فلموں سے آئوٹ ہیں جس پر انہوں نے ایسی خبروں کو مسترد کردیا تھا –

اب اداکارہ نے واضح کیا ہے کہ وہ دراصل وہ آرام کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نےجیسے ہی شادی کی تو انہوں نے ایک کےبعد ایک فلم کی اور انہیں شوہر ویرات کوہلی کے ساتھ گزارنے کے لیے بھی وقت نہیں ملا – شادی کے بعد انہوں نے پہلے سوئی دھاگا اور پھر زیرو میں کام کیا اور انہیں شوہر کے ساتھ اچھا وقت گزارنے کا موقع نہیں ملا، جس وجہ سے انہوں نے فلمی مصروفیات سے چھٹی لینے کا فیصلہ کیا۔ انہو نے یہ بھی واضح کیا کہ سوچ سمجھ کر کئی ماہ تک کوئی کام نہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور وہ مزید چند ماہ تک کسی فلمی منصوبے میں دکھائی نہیں دیں گی۔

واضح رہے کہ انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ وہ شوہر ویرات کوہلی سے اچھا وقت گزارنا چاہتی ہیں اور ایک تخلیقی شخص کے لیے لازم ہے کہ وہ شدید کام سے کچھ وقت کے لیے چھٹیاں لے اور اپنے آپ کو آرام دے تاکہ اگلے پراجیکٹس کے لئے تیار ہو سکے اور اسی کلیئے پر عمل پیرا ہوں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں