اداکارہ نور نے دوبارہ شادی کر لی لیکن کس سے ؟؟؟ بچے کی ماں بھی بننے والی ہیں؟؟

پاکستانی اداکارہ نور ان دنوں انگلیند میں ہیں جہاں پر وہ چھٹیاں منا رہی ہیں لیکن خبریں یہ موصول ہو رہی ہیں کہ انہوں نے دوبارہ شادی کی ہے اور وہ دوبارہ بچے کی ماہ بھی بننے والی ہیں جس کی خبریں میڈیا میں آنا شروع ہوئی ہی تھیں کہ لیکن پھر یہ خبریں اچانک میڈیا میں آنا بند ہو گئیں تھیں جس بارے کہا جا رہا ہے کہ اداکارہ نور نے اپنی شادی کے بارے میں خبروں کی اشاعت رکوانے کے لئے اثر و رسوخ استعمال شروع کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نور کے بارے میں چند دنوں سے مسلسل خبریں شائع ہورہی ہیں جن میں اس بات کا انکشاف کیا گیا کہ اداکارہ نے اپنے سابقہ شوہر سے دوبارہ شادی کر لی ہے جن سے انہوں نے چوتھی شادی کی تھی اور ان کی بیٹی فاطمہ بھی پیدا ہوئی تاہم کچھ عرصہ بعد ان کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔ میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق نور نے نہ صرف شادی کی ہے بلکہ وہ دوبارہ ماں بھی بننے والی ہیں لیکن اس بارے میں تاحال ان کا موقف سامنے نہیں آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جس شخص کے ساتھ نور بخاری کا ذکر کیا جارہا۔ہے وہ موجودہ حکومت میں بہت اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔اور وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی بھی ہیں۔ نور بخاری کے بارے میں خبریں شائع ہونے کے بعد مذکورہ شخص نے کئی میڈیا ہاؤسز سے رابطہ ہی نہیں کیا بلکہ وہ لاہور کے ایک اہم ترین میڈیا ہاؤس میں خود بھی گئے جہاں ان کی ملاقات اہم شخصیت سے ہوئی جس کے بعد خبروں کی اشاعت کا سلسلہ روک دیا گیا ہے تاہم میڈیا کے بعد سوشل میڈیا میں بھی اس طرح کی خبریں سامنے آنا شروع ہو گئیں ہیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں