پاکستان کے ارسلان صدیقی نے ورلڈ ویڈیو گیمز ٹیکن 7 چیمپئن شپ جیت لی، خوشی سے سرشار

امریکی شہر لاس ویگاس میں منعقدہ ورلڈ ویڈیو گیمز چیمپئن شپ پاکستانی شہری ارسلان صدیقی نے جیت لی جس کے بعد وہ ورلڈ ویڈیو گیمز چیمپئن شپ جیتنے والے پہلے قومی کھلاڑی بن گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس ویگاس میں ہونے والے ورلڈ ویڈیو گیمز میں ارسلان صدیقی ٹیکن 7 کے ورلڈ چیمپیئن بن گئے ، ارسلان نے 2018 سے گیمنگ ٹورنامنٹس میں حصہ لینا شروع کیا اور رواں سال جاپان میں ہونے والا ایوو ٹورنامنٹ بھی جیتا – اس کے بعد گیم سیریز کا گرینڈ فائنل امریکا کے شہر لاس ویگاس میں ہوا جس میں ارسلان صدیقی نے گیمنگ کی دنیا کے بڑے کھلاڑیوں کو ہرایا۔

ارسلان ٹیکن ٹیگ ٹورنامنٹ ٹو کے گرینڈ فائنل میں کوریا سے تعلق رکھنے والے ٹیکن گیم کے لیجنڈ یائی من نی کو ہرا کر ورلڈ چیمپئین بنے-

ورلڈ چیمپین شپ میں کامیابی کے بعد ارسلان صدیقی سٹیج پر اللہ کے حضور سربسجود ہو گئے اور اپنی کامیابی پر اظہار تشکر کیا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں