جی سی ویمن یونیورسٹی میں آزادی کشمیر انٹرڈیپارٹمنٹل اور فیکلٹی بیڈمنٹن مقابلے

فیصل آباد ( نیوزڈیسک) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں 14اگست کے حوالے سے ہفتہ آزادی منایا جا رہا ہے جس کے سلسلے میں مختلف تقریبات کا انعقاد کروایا جا رہا ہے شعبہ ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام “آزادی کشمیر انٹر ڈیپارمنٹل اور فیکلٹی بیڈمنٹن مقابلہ جات “منعقد ہوا۔جس کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق تھیں ۔وائس چانسلر کے ہمراہ کوارڈینٹر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مسز غزالہ سہیل ،ڈائریکٹر سپورٹس مسز فرزان اعظم ،رجسٹرار ڈاکٹر ظل ہما نازلی ،فیکلٹی و طالبات کی بڑی تعداد نے جشن آزادی کا کیک کاٹا ،ملکی اور کشمیر کی سلامتی کے لئے دعا کی۔اس سے قبل بیڈ منٹن میچز کا انعقاد ہوا جس میں پوزیشن حاصل کرنے والی فیکلٹی ممبران اور طالبات کو انعامات سے نوازا گیا ۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے کامیاب مقابلہ جات منعقد کروانے پر ڈائریکٹر سپورٹس مسز فرزان اعظم کو مبارک باد دی اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہم کشمیری عوام کے ساتھ ہیں انہوں نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا اور دیگر فورمز پر ایسی پوسٹ شائع کریں جس سے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہارہو۔انہوں نے مزید کہا کہ کھیل اور جسمانی سرگرمیاں زندگی کا اہم حصہ ہیں صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ کا حامل ہوتا ہے اس لئے ہمیں ایسی مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے تاکہ ایک صحت مند معاشرے کی تعمیر ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں