اداکارہ حریم فاروق اپنی فلم کی پروموشن کیلئے کیا طریقہ کار اختیار کررہی ہیں ؟؟؟

عیدالاضحی پر تین بڑی فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں اس لئے تینوں فلموں کی اداکارائیں حریم فاروق ، مایا علی اور ماہرہ خان کے مابین زبردست مقابلہ ہو گا جبکہ اس وقت حریم فاروق اپنی فلم “ہیرمان جا” کی پروموشن میں انتہائی مصروف ہیں اور فیصل آباد ، لاہور ، کراچی کے دورے کرکے اپنی فلم کی تشہیر کررہی ہیں – میڈیا رپورٹس کے مطابق ‘ہیر مان جا’ کے ٹریلر اور گانوں کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ فلم کافی متاثر کن ہوگی تاہم حریم فاروق کے انٹرویوز کو سن کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ وہ اس وقت شائقین کے سپورٹ کی خواہش مند ہیں پھر چاہے ان کی فلم اچھی ہو یا بری –

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حریم فاروق کا کہنا تھا کہ ہ کسی فلم کو منفی ریویوز ملنے کے باوجود بھی اس کے لیے یہ کہا جائے کہ مقامی سینما کو سپورٹ کیا جائے تو کیا یہ صحیح ہوگا؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ ‘میں کہوں گی یہ صحیح ہے، اس وقت ہمیں سب کچھ اپنانا چاہیے’ – ‘بولی وڈ، ہولی وڈ، تامل وڈ یہ سب صدیاں پرانی انڈسٹریز ہیں، جبکہ پاکستانی انڈسٹری کو صرف 6 سال ہوئے ہیں، ہم اپنے سینما کو بین الاقوامی سطح پر لے جانے کی باتیں کرتے ہیں، ہم لوگوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ جو پاکستان وہ خبروں میں دیکھتے ہیں وہ حقیقت نہیں، ہمیں بتانا ہوگا کہ پاکستان خوبصورت ہے، یہاں ٹیلنٹ موجود ہے’ – ‘اس لیے اگر ایک فلم اچھی نہیں بھی ہے تو لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ ابھی ہمارے پاس اتنے بہترین مصنف اور اداکار نہیں، سب سیکھ رہے ہیں، لوگ جوش کی وجہ سے فلموں میں کام کررہے ہیں اور یقیناً آگے بڑھیں گے’۔

واضح رہے کہ فلم ‘ہیر مان جا’ رواں سال عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہورہی ہے جس کے لئے ملک بھر کے سینمائوں میں انتظامات مکمل کئے جارہے ہیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں