پاکستان کرکٹ بورڈ میں ہیدکوچ سمیت دیگر سٹاف کی نوکریاں ، سابق کرکٹرز کی بڑی تعداد خواہشمند

پاکستان میں کرکٹ کے کھلاڑیوں کے لئے بڑی خوشخبری آئی ہے کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کے لئے نوکریوں کا بندوبست کیا ہے جن میں سب سے بڑھ کر قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ملازمت ہے جبکہ اس کے علاوہ بیٹنگ کوچ ، بائولنگ کوچ اور دیگر کوچ شامل ہیں جس کے لئے باضابطہ طورپر اشتہار جاری کردیا گیا ہے اور ان عہدوں کے لئے درخواستیں طلب کر لی ہیں –

میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے واضح کیا گیا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ سٹاف کو عہدوں سے فارغ کردیا جائے گا جس کے بعد آج ڈویلپمنٹ ہوئی ہے اور پی سی بی ہیڈ کوچ مکی آرتھر، باؤلنگ کوچ اظہر محمود، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور ٹرینر گرانٹ لیوڈن کو عہدوں سے فارغ کردیا تھا – پی سی بی نے ہیڈ کوچ، باؤلنگ کوچ، بیٹنگ کوچ کے ساتھ ساتھ ٹریننگ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ اشتہار میں کہا گیا ہے کہ عہدے کے لیے درخواست دینے کے خواہشمند افراد تفصیلات ویب سائٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پی سی بی نےکوچنگ کےخواہش مند امیدواروں کے لیے معیار کا بھی اعلان کیا ہے اور بیٹنگ، باؤلنگ اور ہیڈ کوچ کے لیے لیول ٹو کورس اور تین سال کا تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے – ٹرینٹر کے لیےاسپورٹس میڈسن یا اسپورٹس سائنس میں بیچلر ڈگری کےساتھ تین سال کا تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے – پی سی بی اعلامیے کے مطابق ہیڈ کوچ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹر کو ترجیح دی جائے گی لیکن دس سال فرسٹ کلاس کرکٹ کا تجربہ رکھنے والے کھلاڑی بھی درخواست دے سکتے ہیں – بیٹنگ اور باؤلنگ کوچ کے لیے بھی امیدوار کا متعلقہ شعبے میں تجربہ دیکھا جائے گا۔ پی سی بی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اوپر درج معیار پر پورا اترنے والے نوکری کے خواہشمند افراد 23اگست تک اپنی تصویر کے ساتھ نوکری کے لیے درخواست دے سکتے ہیں اور آخری مرحلہ میں شارٹ لسٹ کیے جانے والے امیدواروں کے انٹرویو کیے جائیں گے اور پھر کوچنگ اسٹاف کی تقرری کا اعلان کیا جائے گا –

ہیڈ کوچ سمیت دیگر کوچنگ سٹاف کا اشتہار سامنے آنے پر پاکستان کے سابق کرکٹرز نے درخواستیں دینے کا پلان بنا لیا ہے جن کے نام آئندہ چند روز میں سامنے آ جائیں گے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں