مسلم لیگ ن کیلئے بری خبر ، حمزہ شہباز کا مزید کتنے دنوں کا ریمانڈ دیدیا گیا ؟؟؟

نیب عدالت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 11 روز کی توسیع کردی گئی ، واضح رہے کہ انہیں نیب حکام نے احتساب عدالت لاہور میں پیش کیا تو جج نے ملزم کی تاخیر سے پیشی پر نیب پر برہمی کا اظہار بھی کیا – اس موقع پر حمزہ شہباز نے عدالت میں بیان دیا کہ کرپشن کے الزامات بے بنیاد ہیں، اگر کرپشن کی ہے تو نیب عدالت کو ثبوت پیش کرے، نیب عدالت کے ساتھ قوم کے سامنے بھی کرپشن ثابت کرے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب حکام نے حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزم کے ریمانڈ میں مزید 11 روز کی توسیع کردی جب کہ ملزم کو 21 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا بھی حکم دیا –

اس موقع پر لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جنہوں نےحکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں