پاکستانی فلم “پرے ہٹ لو” کا فیصل آباد میں پریمیئر ، شہر کے مختلف چوکوں کا چکرلگایا

فیصل آباد (نیوزڈیسک) عید الاضحی پر ریلیزہونے والی پاکستانی فلم پرے ہٹ لو کےپریئمیر کے سلسلہ میں مقامی ہوٹل کے ٹاپ فلورتقریب منعقد ہوئی – فلم کی کاسٹ میں مایا علی،زاریا نور،شہریارمنور،شہباز و دیگر نے شرکت کی جبکہ احمد بٹ مصروفیت کے باعث شرکت نہ کر سکے-

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا گیا کہ فلم پرے ہٹ لو بڑی عید پر بڑی انٹرٹینمنٹ ہوگی جو فیملی کے لئے بنائی گئی ہےشائقین فلم دیکھ کر محظوظ ہو گے- اس موقع پر فنکاروں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر بہت دکھ ہوا ہے کشمیری عوام پر ظلم اور بربریت کے خلاف ہم سب فنکار برادری ان کے ساتھ کھڑی ہیں فلم کے شائقین خواتین و حضرات شہری اس فلم کو سنیما گھروں جاکر ضرور دیکھنا چائیے جس کی ٹکٹ اتنی مہنگی نہیں ہے-

اس کے بعد فلم کی کاسٹ نگینہ 4کے 3ڈی،چناب کلب،پرل سٹی ٹاور سرگودھا روڈ،مثاق مال شیخوپورہ روڈ، بلیواوڈ مال پلے لیڈ کینال روڈ پر بھی تمام مقامات شہریوں نے اپنے پرستاروں کو دیکھ کر بہت خوش ہوئے آخر میں فلم کی کاسٹ نے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا موقع ملا تو پھر ضرور آئیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں