حکومت کیلئے بڑی خوشخبری ، سمندر پار پاکستانیوں نے ڈالر بھجوانے شروع کردئیے، شرح کتنی؟؟

وزیراعظم عمران خان جس ملک کا بھی دورہ کرتے ہیں وہاں کے پاکستانیوں سے ایک اپیل ضرور کرتے ہیں کہ وہ پاکستان میں ڈالرز بینکوں کے ذریعے بجھوائیں تاکہ ملکی ذخائر میں بہتری آ سکے ، اب یہ خبر سامنے ائی ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے مہینے یعنی جولائی میں سمندر پار پاکستانیوں نے جو ڈالرز پاکستان بھجوائے ہیں ان کی شرح میں گزشتہ سال کے جولائی کے مقابلے میں 2.8 فیصد زائد ہیں اور یہ انتہائی خوشگوار تبدیلی ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی) کی جانب سے جولائی کے اعداد و شمار جاری کئے گئے ہیں جس میں واضح کیا گیا ہے کہ جولائی 2019 کے دوران ترسیلات زر کی وصولی2.04 ارب ڈالر تک بڑھ گئی جبکہ جولائی 2018 کے دوران 1.98 ارب ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھیجی گئی تھیں۔اس طرح جولائی 2018 کے مقابلہ میں جولائی 2019 کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر کی شرح میں 2.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق جون2019 کے مقابلہ میں جولائی 2019 کے دوران ترسیلات زر کی وصولی میں 2.4 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے اور ترسیلات زر کی وصولی 1.65 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 2 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں اور اب یہ توقعات کی جارہی ہیں کہ آئندہ آنے والے مہینوں میں بھی پاکستان بھجوائی جانے والی ترسیلات زر میں نمایاں بہتری آئی گئی اور اس حوالے سے پاکستانی حکومت خوش دکھائی دیتی ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں