رانی مکھرجی کا کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی ، پاکستان بارے کیا کہہ دیا کہ بھارتی جل اٹھے؟؟

اس وقت دنیا بھر میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم و ستم دنیا کا “ہاٹ ایشو” ہے اور تمام مکتبہ فکر کی شخصیات اس معاملے پر اپنا نکتہ نظربیان کرتے رہتے ہیں ، اس حوالے سے بھارتی اداکارہ رانی مکھر جی نے بھی کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کردی ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہرایک کو حق خودارادیت حاصل ہوناچاہئے ، پاکستان اور بھارت کو اپنے تمام اختلافات سائیڈ پر رکھ کر کشمیر میں ریفرنڈم کر انے کیلئے کام کرنا چاہئے تاکہ معلوم کیاجا سکے کہ آخر کشمیری کیا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ رانی مکھر جی نے پاکستانی مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے اسلام علیکم کہا اور اپنی پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہا ر کیا۔ اس موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ دل کرتاہے کہ پاکستان آکر آپ لوگوں سے ملوں ،مجھے کوئی موقع ملا تو میں ضرور پاکستان آؤنگی ، رانی مکھر جی کے اس بیان کے بعد بھارت میں ہلچل سی مچ گئی ہے اور اس پر سخت تنقید کی جارہی ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں