زرعی یونیورسٹی کے انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرام میں آن لائن داخلوں کی تاریخ میں توسیع؟؟

فیصل آباد(نیوز ڈیسک) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں عیدالاضحی کی تعطیلات کے باعث انڈرگریجوایٹ ڈگری پروگرامز میں آن لائن داخلہ فارم جمع کروانے کی تاریخ میں 20اگست تک توسیع کر دی گئی ہے۔

وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلال امتیاز) کی ہدایت پر کنونیئر ایڈمشن کمیٹی پروفیسرڈاکٹر شہباز طالب ساہی کے دفتر سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی میں ایگریکلچر‘ انوائرمنٹل سائنسز‘ ایگری و ریسورس اکنامکس‘ ایگریکلچرل انجینئرنگ‘ فوڈ انجینئرنگ‘ ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی‘ انرجی سسٹم انجینئرنگ‘ انوائرمنٹل انجینئرنگ‘ ڈی وی ایم کے پانچ سالہ پروگرام‘ چار سالہ بی ایس سی مائیکروبیالوجی‘ اینمل سائنسز‘ ڈیری سائنسز‘ ہوم اکنامکس‘ ہیومن نیوٹریشن و ڈائی ٹیٹکس‘ فوڈ سائنس و ٹیکنالوجی‘ بی بی اے‘ بی بی اے ایگری بزنس‘ بی ایس انفارمیشن ٹیکنالوجی‘ بائیو انفارمیٹکس‘ کمپیوٹر سائنس‘ سافٹ ویئر انجینئرنگ‘ کیمسٹری‘ بائیوکیمسٹری‘ باٹنی‘ فزکس اور زوالوجی میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ میں شامل ہونے والے اُمیدار آن لائن داخلہ فارم جمع کروانے کے اہل ہونگے۔

اس طرح 19اگست کو ہونے والے حافظ قرآن کے ٹیسٹ اب 21اگست کو مرکزی کیمپس میں ناظم اُمور طلبہ کے دفتر جبکہ ذیلی کیمپسز کے پرنسپل صاحبان کے دفاتر میں ہونگے۔ یونیورسٹی کے مرکز ی کیمپس سمیت ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ دیپالپور اوکاڑہ اور بوریوالا میں قائم سب کیمپسز میں داخلہ کے خواہش مند اُمیدار بھی 20اگست تک آن لائن فارم جمع کروا سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں