شریف خاندان کیساتھ عیدالاضحی کے موقع پر کیا سلوک کیا جائیگا ؟ گرین زون قائم کرنے کا فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت اس وقت جیلوں میں ہے بالخصوص شریف خاندان کے افراد نیب کی جیلوں میں زیر تفتیش ہیں جبکہ کل عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے اور مسلم لیگ ن کے کارکن اس معاملے پر خاصے پریشان ہیں کہ عید الاضحی پر ان کے قائدین کے ساتھ جیلوں میں کیا سلوک کیا جائے گا –

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے سینئر صحافی اور تجزیہ نگار ڈاکٹرشاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر جیل میں شریف خاندان کے لئے خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں گی جس کے تحت سپیشل “گرین زون” قائم کیا جائے گا جس میں نیب حکام کی جانب سے شریف خاندان کے افراد کو خصوصی دعوت دی جائے گی-

انہوں نے مزید کہا کہ نیب حکام کی جانب سے شریف خاندان کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے کہ نیب جیل میں ان کے لئے خصوصی گرین زون قائم کیا جارہا ہے تاہم اس حوالے سے شریف فیملی کا موقف ابھی تک سامنے نہیں آیا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں