ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ٹائوٹ مافیا من پسند ایم ایل سی لینے کیلئے لیڈی ڈاکٹرز کو ہراساں کرنے لگا

فیض فریدی سے ،

فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مبینہ ٹاوٹ مافیا کی طرف سے ڈاکٹرز، لیڈی ڈاکٹرز اور نرسز کو من پسند رزلٹ لینے کے لئے ہراساں کرنے کا انکشکاف ہوا ہے جبکہ ہراساں کرنے پر ملزمان کے تھانہ سٹی میں خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے –


تھانہ سٹی میں درج ایف آئی آر کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جڑانوالہ میں من پسند میڈیکولیگل کے حصول کےلئے ایک عرصہ سے ٹاوٹ مافیا سرگرم عمل ہے ہسپتال میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نوید کے مطابق مبینہ طورپر ندیم نامی نوجوان نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اپنی من پسند دفعات کے تحت میڈیکولیگل کے حصول کے لیے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نوید سمیت لیڈی ڈاکٹر اور نرسز کے ساتھ نہ صرف گالم گلوچ کی بلکہ انہیں ہراساں بھی کیا جس پر سٹی پولیس نے ڈاکٹر نوید کی درخواست پر ندیم سمیت دس دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دئیے ہیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں