کشمیریوں پرڈھائے جانیوالے مظالم نے آر ایس ایس کو دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا، عمران خان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور کریک ڈاؤں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت نازی نظریے سے متاثرہے اور مقبوضہ وادی میں کئے جانے والے ظلم و ستم نے راشٹریہ سوام سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے – سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرفیو، کریک ڈاؤن اور بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں عنقریب شروع ہونے والی کشمیریوں کی نسل کشی نے نازی نظریے سے متاثر نظر آ رہا ہے اور راشٹریہ سوایم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے اس ظلم کو دنیا بھر میں بے نقاب کر دیا گیا ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے مزید تحریر کیا کہ بھارتی اقدامات کا مقصد نسل کشی کے ذریعے کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے – اس موقع پر وزیرارعظم نے دنیا کے حکمرانوں سے سوال کیا کہ کیا دنیا کشمیر کے معاملے کو بھی ایک خاموش تماشائی کی طرح دیکھے گی جیسے اس نے ہٹلر کو میونخ میں دیکھا تھا؟ – وزیراعظم نے خوف کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ نازی آریان کی طرح ہندوؤں کی بالادستی کے آر ایس ایس کے نظریات صرف کشمیر تک ہی محدود نہیں رہیں گے، بلکہ اس کے ذریعے بھارت کے مسلمانوں کو دبایا جائے گا اور پھر آگے چل کر پاکستان کو نشانہ بنایا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے جاری کردہ اپنے بیان کے آخر میں تحریر کیا کہ آر ایس ایس بھی ہٹلر کے برتر قوم کے نظریات کی طرح ہندو برتری کی خواہاں ہے لیکن اس کی یہ سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں