دولت مشترکہ مقابلے ، خواتین کرکٹ کو بھی شامل کر لیا گیا ہے ، پاکستان بھی شامل؟؟؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ایک بڑی کامیابی حاصل کی گئی ہے اور وویمن کرکٹ کو کامن ویلتھ گیمز 2022 میں شامل کر لیا گیا۔ جس کی باضابطہ طورپر تصدیق کردی ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل حکام نے واضح کیا ہے کہ کامن ویلتھ گیمز 2022 میں ویمن ٹی ٹوئنٹی کے مقابلے ہوں گے اور ایونٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں بھارت، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، انگلینڈ، آسٹریلیا، پاکستان، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شامل ہونگی –

واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز 2022 کے مقابلے برطانوی شہر برمنگھم میں ہوں گے اور آئی سی سی کی اس اچیومنٹ کوکرکٹ حلقوں میں خوب سراہا جارہا ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں