فیصل آباد کے ڈپٹی کمشنر طارق نیازی کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ ، کاوشوں کو سراہا

فیصل آباد کے ڈپٹی کمشنر طارق خان نیازی نے عیدالاضحی کے موقع پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا دورہ کیا اور وہاں مقیم بے سہارا اور لاوارث بچوں کے ساتھ عید کی خوشیوں کے لمحات گزارے – اس موقع پر ایڈمن آفیسر ریاض حسین انجم,ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن اعجاز اسلم ڈوگر,سماجی رہنما ڈاکٹر جعفر حسن مبارک,عبدالقیوم انور بھی موجود تھے –

عیدالاضحی کے موقع پر شہرکے مخیر کاروباری شخصیت کی طرف سے بیورو میں قربانی کے لئے دیئے دو بکرے بھی ذبح کئے گئے – ڈپٹی کمشنر طارق نیازی نے بچوں کی طرف سے کھانے پینے کی اشیا کے سٹالز کا بھی دورہ کیا – اورکہا کہ عید قربان معاشرے کے محروم طبقات کی دستگیری کا درس دیتی ہے – بچوں کے ساتھ عید کی خوشیاں منا کر دلی اطمینان حاصل ہوا –

ڈپٹی کمشنر طارق نیازی نے بے سہارا ولاوارث بچوں کی تعلیم وتربیت میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی کاوشیں قابل ستائش قرار دیا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں