وزیراعظم عمران خان کل یوم آزادی کہاں منائیں گے ، کشمیریوں کے لئے بڑی خبر ؟؟؟

وزیراعظم عمران خان کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ عمران خان یوم آزادی کل آزاد کشمیر میں منائیں گے اور ان کے ہمراہ وفاقی وزراءبھی موجود ہوں گے – یوم آزادی کل یوم یکجہتی کشمیرکے طورپرمنایا جائے گا،اس سلسلے میں قومی پرچم کے ساتھ ساتھ کشمیرکا پرچم بھی لہرادیئے گئے ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں کی راولپنڈی اور اسلام آباد میں ریلیاں نکالنے کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئیں ،وفاقی دارلحکومت سمیت فضا ءمیں کشمیر بنے گا پاکستان کی صدائیں گونجیں گی – یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 14اگست کی صبح ہیلی کاپٹر کے ذریعے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد جائیں گے، اس موقع پر کئی وفاقی وزراء بھی ان کے ہمراہ ہوں گےجہاں وہ 14اگست کا دن گزاریں گے – اسی طرح وزیراعظم قانون سازاسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے اور وہاں آل پارٹیز کانفرنس سمیت دیگر کشمیری رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ قانون سازاسمبلی آزاد کشمیر میں پاکستان و آزاد کشمیر کے ترانے بجائے جائیں گے،وزیراعظم کو آزاد کشمیرمیں گارڈ آف آنردیا جائے گا – چودہ اگست کادن کشمیریوں سے منسوب کرناسب کی توجہ کا مرکزبن گیا ، تحریک انصاف صدر بازار راولپنڈی سے ڈی چوک اسلام آباد تک احتجاجی ریلی نکالے گی جس میں وفاقی وزراء اوراہم سیاسی شخصیات شریک ہوں گی جبکہ دیگرسیاسی جماعتوں کی جانب سے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی جائیں گی ۔

واضح رہے کہ کل ملک بھر میں 14 اگست یوم آزادی کی تقریبا ت کا انعقاد کیا جائے گا اور ہر طرف پرچموں کی بہار دکھائی دے گی- اور ملک بھر میں یوم آزادی کی تقریبات اور خصوصی ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ حکومت کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ 14 اگست کو یوم کشمیر کے طور پر منایا جائے گا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں