پہلی آل پنجاب سائیکل ریس 18 اگست کو فیصل آباد میں ہو گی ، کتنے سائیکلسٹ شریک ہونگے؟؟

محمود جاوید بھٹی کمشنر فیصل آباد کی زیر سرپرستی فیصل آباد ڈویژنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن اور ڈویژنل سپورٹس آفس کے اشتراک سے پہلی آل پنجاب سائیکل ریس 18 اگست کو فیصل آباد میں منعقد کی جائے گی. یہ بات فیصل آباد سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے روح رواں خاور حسین نے گفتگو کرتے ہوئے بتائی-

انہوں نے بتایا کہ ایونٹ میں شرکت کے لئے پنجاب کی تمام ڈویژنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن کو شرکت کا دعوت نامہ جاری کردیا گیا ہے. اور توقع ہے کہ اس ریس میں پنجاب بھر سے150 کے قریب سائیکلیسٹ شرکت کریں گے. انہوں نے کہا کہ سیکر ٹری پنجاب سائیکلنگ کی کوششوں سے پنجاب میں سائیکلنگ کے کھیل کو ایک نئی زندگی ملی ہے .سائیکلنگ کے لئے انکی خدمات کو ہمیشہ سنہرے حروف میں لکھا جائےگا. انہوں ن نے کمشنر فیصل آباد محمود جاوید بھٹی اور ڈویژنل سپورٹس آفیسر طارق نذیر کی جانب سے سائیکلنگ کے کھیل کی سر پرستی پر انکو بھی خراج تحسین پیش کیا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں