ڈپٹی کمشنرکا صفائی کاجائزہ کیلئے جڑانوالہ کا دورہ ،کام مکمل کرنے تک چھٹی نہ کرنے کا حکم

جڑانوالہ ، فیض فریدی سے

فیصل آباد کے ڈپٹی کمشنر کمشنر طارق خان نیازی نے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور واضح کیا کہ عوام کو صاف ستھرا اور صحتمند ماحول فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل استعمال کئے جا رہے ہیں – انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سینٹری ورکرز صفائی مکمل کئے بغیر چھٹی نہ کریں –

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع کے تمام علاقوں کا بھی تفصیلی دورہ کرکے صفائی مہم کو مانیٹر کررہے ہیں –

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عمردراز گوندل نے کہا کہ عید الضحی پر آلائشیں ترجیحی بنیادوں پر اٹھانے کا کام مکمل کیا گیا ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں