Chen One بلڈرز فیصل آباد کیخلاف فراڈ کیس کی نیب تحقیقات ، آج سٹور میں آتشزدگی ؟؟

قومی احتساب بیورو نے فیصل آباد کے ارب پتی صنعتکارگروپ کی دھوکہ دیہی اور عوام سے لوٹ مار کی تحقیقات شروع کردی جس کے لئے عوام الناس کے لئے ایک اشتہار بھی جاری کردیا گیا ہے

جس میں نیب آفس لاہور کی جانب سے متاثرین سے اپیل کی گئی ہے کہ
قومی احتساب بیورو لاہور Chen One بلڈرز پرائیویٹ لمیٹڈ فیصل آباد کی انتظامیہ کے خلاف عوام الناس کو Chen One لگثری اپارٹمنٹس و ہومز فیصل آباد کی خریدوفروخت کا جھانسہ دے کر رقوم وصول کرنے اور دھوکہ دینے سے انہیں خردبرد کرنے کے الزام کے تحت تحقیقات کررہا ہے اس ضمن میں تمام متاثرین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے شناختی کارڈ ، حوالگی رقم کی رسید ، دستاویزی ثبوت کی مصدقہ کاپی کے ہمراہ درخواست بنام ڈی جی نیب لاہور اس اشتہار کی تشہیر کے 30 یوم کے اندر دفتری اوقات کے دوران نیب لاہور میں جمع کروائیں –

جاری کردہ اشتہار میں ایک خصوصی نوٹ بھی دیا گیا ہے کہ جس کے مطابق کلیم ، نقصان کے لئے دئیے گئے ثبوت ضروری جانچ پڑتال اور اصل کاغذات پرکھنے کے بعد قابل قبول ہونگے – مقررہ ایام کے بعد کوئی کلیم وصول نہیں کئے جائیں گے – اسی طرح مزید تفصیلات کے لئے انویسٹی گیشن آفیسر ، ونگ قومی احتساب بیورو نیب کمپلیکس ٹھوکرنیاز بیگ لاہور سے رابطہ کیا جا سکتا ہے –

میڈیا رپورٹس کے بعد نیب کی جانب سے تحقیقات کے آغاز اور اشتہار جاری ہونے کے بعد آج چھٹی کے روز چن ون سٹور لاہور آفس میں آگ لگ گئی ہے جس کی وجہ سے معاملہ مشکوک ہو گیا ہے اور صحافتی حلقے اسے ایک منصوبہ قراردے رہے ہیں – تاہم اس حوالے سے ابھی تک چن ون انتظامیہ کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں