بھارت نے خلاف ورزی کی تو پھر سرپرائز دیں گے ، ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی کی تو اسے سرپرائز دیں گے۔ اب بھارت سے پچھلا قبضہ چھڑوانے کا وقت آگیا ہے – خصوصی کمیٹی برائے کشمیر امور کے اجلاس کی میڈیا بریفنگ کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت آزاد کشمیر کی جانب پیش قدمی تو بھول ہی جائے، تاہم اب بھارت سے پچھلا قبضہ چھڑوانے کا وقت ہے – آزاد کشمیر کا ایک ایک انچ محفوظ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسئلہ کشمیر پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نریندر مودی نے کشمیر کے لیے بہت اچھا کام کیا ہے، ایک سرد خانے میں پڑے ہوئے مسئلے کو پوری دنیا کے لیے فلیش پوائنٹ بنادیا ہے – قوم تسلی رکھے، مسلح افواج کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے. لیے تیار ہیں جہاں وہ قوم کو مایوس نہیں کریں گے – میجر جنرل آصف غفور کے مطابق گزشتہ 3 روز سے ایل او سی پر بھارتی فائرنگ کا بھرپو ر جواب دیا گیا ہے جبکہ دو روز میں بھارت کے 5 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں – شہری آبادی پر فائرنگ و گولہ باری کا محتاط طریقے سے جواب دے رہے ہیں اور بھارتی افواج کی متعدد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی جانب سے موجودہ صورتحال میں سرحد پار کارروائی کشمیر کاز سے غداری ہوگی۔ بھارت تحریک آزادی کشمیر کو 2001 سے جاری عالمی دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن بھارت کی کسی بھی سازش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں