بھارت نے سرتسلیم خم کر لیا ، مقبوضہ کشمیر کو متنازعہ علاقہ مان لیا ؟؟

بھارت نے اپنی ہٹ دھرمی سے پیچھے ہٹتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہم 1972کے شملہ معاہدے کو تسلیم کرتے ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر کو اندرونی مسئلہ قرار دینے پر بڑا یوٹرن لیتے ہوئےمقبوضہ کشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم کر لیا ہے۔ اقوامِ متحدہ میں بھارتی مندوب سید اکبرالدین نے سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے کو داخلی مسئلے کی بجائے تنازعہ تسلیم کر لیا ہے- اور کہا کہ معاملےپر بات کرنے کو تیار ہیں۔

میڈیا بریفنگ کے دوران ان سے پاکستانی صحافی نے جب سوال کیا کہ وہ پاکستان کی طرف دوستی کا ہاتھ کب بڑھائیں گے جس پر وہ اپنی سیٹ سے اٹھکرپاکستانی صحافیوں کے پاس گئے اور ان سے ہاتھ ملاتے ہوئے کہا کہ شملہ معاہدے کو مانتے ہیں اور اس پر بات کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں