پاکستان ایشین ٹائیگر بننے کے لئے نہیں بنا تو پھر کس لئے بنا؟؟؟ عمران خان نے بتا دیا

وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر ریاست مدینہ کے اصولوں پربات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی کےسربراہ حکومت پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کی باتیں کرتے تھے ،کسی کا وژن صرف یہی تھا کہ لاہور کو پیرس بناناہے ، پاکستان ایشین ٹائیگر بننے کےلئے نہیں بلکہ ریاست مدینہ کے اصولوں اور شریعت پر عمل درآمد کےلئے بنا تھا

اسلام آباد میں صحت سہولت سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ رحم اورعدل وانصاف کے اصولوں پرقائم کی گئی تھی، ان اصولوں پرعمل کرنے سے ہی اللہ پاکستان کو اُٹھائے گا – پاکستان جس وژن پر بنا تھا ہم اس سے بہت دور چلے گئے ہیں، ہمیں واپس اسی وژن پر آنا ہے – ہمارے لیے بہت اہم ہے کہ غربت کی لکیر کےنیچے افراد کو ہیلتھ انشورنس دیں،مجھے ہر ہفتے، ہر وزارت ایک چیز ضرور بتائے گی جو وہ کرے گی اور اس سے عام آدمی کی زندگی بہتر ہوگی –

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے تمام غریب خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ فراہم کریں گے تاکہ انہیں صحت کی مفت سہولیات دستیاب ہو سکیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں