جڑانوالہ میں کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کا آغاز ، ڈی ای ایجوکیشن ثریا شریف نے پودا لگایا

جڑانوالہ، فیض فریدی سے

فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں گرین اینڈ کلین پاکستان پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کےلیئے نئے پودے لگانے کا آغازکردیاگیا ہے۔پودے لگانا ثواب اور صدقہ جاریہ ہے جبکہ سرسبزوشاداب پاکستان وزیراعظم کا ویژن ہے- ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر میڈم ثریا شریف نے گورنمنٹ گرلز پرائمری اور گرلز ہائ سکولز میں شجر کاری مہم کے دوران پودا لگاتے ہوئے کیا-

اُن کا کہنا تھا کہ درخت قدرت کا انمول تحفہ ہیں اور یہ ماحول میں خوبصورتی کا باعث بننے کے ساتھ ساتھ آکسیجن بھی فراہم کرتے ہیں جو کہ انسانی زندگی کیلیئے انتہائ اہم ہے- انہوں نے مزید کہا کہ درخت ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کا بھی سبب بنتے ہیں یہی وجہ ہےکہ ہر دور میں شجر کاری مہم کو خصوصی اہمیت حاصل رہی ہے لہٰذا ہمیں چاہیئے کہ اپنے اِردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا اور آلودگی سے پاک رکھنے کےلیئے حکومت کی اِس شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں